ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوئی دلت تعلیم یافتہ ہونے کی کوشش کرتا ہے تو آر ایس ایس ٹانگیں کھینچ لیتی ہے: راہل گاندھی

کوئی دلت تعلیم یافتہ ہونے کی کوشش کرتا ہے تو آر ایس ایس ٹانگیں کھینچ لیتی ہے: راہل گاندھی

Tue, 08 May 2018 12:02:30    S.O. News Service

نئی دہلی7مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راہل گاندھی نے میڈیا سے بات چیت میں مودی کی شدید تنقید کی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کو دلتوں کی آواز سنائی ہی نہیں دے رہی ہے؛بلکہ کور سماعت کا شکار ہوگئی ہے ۔ پورے ملک میں دلتوں کو دبایا جا رہا ہے، مارا جا رہا ہے اور جب بھی دلت اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے، تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، تب تب آر ایس ایس اسے دبانے لگتی ہے۔ بنگلور رورل میں پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون میں تین طریقوں پر مشتمل ہوا کرتاہے۔ ورک موڈ، سپیکر موڈ اور ایر پلین موڈ ۔ مودی جی صرف اسپیکر موڈ اور ا یئرپلین موڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ کبھی بھی ورک موڈ کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے چین کے دورے کو لے کر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی چین میں کیا کرنے گئے تھے۔ وہ چینی صدر کے ساتھ چائے پیتے ہیں، مگر ڈوکلام پر ایک لفظ بھی نہیں بولتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یدی یورپا کرپٹ ترین لیڈر ہیں، پھر بھی مودی ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھکتی ہے ۔ مودی کو سمجھانا چاہئے کہ جب کرناٹک کے کسان قرض معافی کا مطالبہ کر رہے تھے، تب انہوں نے ان کی آواز کیوں نہیں سنی۔اس سے قبل مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سوال کیا کہ ’اچھے دن‘ کا وعدہ کرنے والی حکومت اس پر خاموش کیوں ہے۔ راہل نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے پرانے بیانات سے منسلک ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سال 2014 سے پٹرول / ایل پی جی / ڈیزل پر ٹیکس کے ذریعے 10 لاکھ روپے جمع کیے اس کے باوجود ہمارے شہریوں کو کوئی راحت نہیں دی گئی۔ یہ ویڈیو وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت میں ایندھن کی قیمتوں کی حقیقت ظاہر کرتا ہے ۔ 


Share: